Make your own free website on Tripod.com

 

 

 

۔:مالیگاوں میں انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاوں کے تخت جشن اردو بااعزاز سلطان سبحانی:۔


مالیگاوں:بروز اتوار 19 فروری 2006کو اسکس ہال مالیگاوں میں انجمن ترقی اردو ھند مالیگاوں شاخ کے زیر اھتمام جشن اردو با اعزاز معروف افسانہ نگار،شاعر،آرٹسٹ سلطان سبحانی منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام کی صدارت ناگپور یونیورسٹی کے لسانیات کے پروفیسر حیدر حیدری نے کی۔ اور مہمان خصوصی کی طور پر معروف افسانہ نگار م ناگ شہر بیڑ سے اور بھیونڈی سے ایم مبین شریک ہوے۔

اس موقع پر سلطان سبحانی پر م ناگ کا ترتیب دیا روزنامہ تعمیر کے گوشے،ہفت روزہ خیر اندیش کے سلطان سبحانی نمبر اور اسحاق خضر کے ترتیب دیے کتابچے کا اجرا کیا گیا۔
سلطان سبحانی کے بنایے کتابوں اور رسائل کے سرورق کا اجرا یم مبین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
سلطان سبحانی کو انجمن ترقی اردو کی جانب سے پریم چند ایوارڈ سے نوازہ گیا۔اس موقع پر انہیں مومنٹو،شال،سرٹیفیکٹ اور سپاس نامہ پیش کیاگیا۔ شہر کی مختلف علمی، ادبی،سماجی تنظییمون نے ان کی خدمات کو سرہاے ہوے انھیں تحائف اور ھدیہ گل پیش کیا۔

 

 

 

 

Contact:-

M.Mubin

Adab Nama

303-Classic Plaza,Teen Batti

BHIWANDI-421 302

Dit.Thane( Maharashtra,India)

Phone:-(02522)256477

Mob:-09372436628

Email:-adabnama@yahoo.com

mmubin123@gmail.com